مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر کورے لیوانڈؤسکی پر انتخابی مہم کے دوران ایک صحافی پر حملے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لیوانڈؤسکی پر الزام ہے کہ انھوں نے بریٹبارٹ کی سابق رپورٹر مشیل فیلڈز پر حملہ کیا تھا۔آٹھ مارچ کو جب مشیل نے ان سے کوئی سوال پوچھنا چاہا تو انھوں نے اسے زمین پر گرا دیا جس سے مشیل کے بازو پر زخم آ گیا۔امریکہ میں صدارتی اُمیدوار کی دوڑ میں شامل ریپبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کیمپ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیوانڈؤسکی صحتِ جرم سے انکار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فلوریڈا کے علاقے جوپیٹر میں جہاں سے پولیس نے لیوانڈؤسکی کو گرفتار کیا تھا، اس مبینہ حملے کی ویڈیو فٹیج بھی جاری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ